آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 23 اپریل 2019 23:04

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، علاقائی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے مابین دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون سے متعلق امور بھی زیت بحث آئے۔