پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہونیوالا تین روزہ کتاب میلہ ملتوی

منگل 23 اپریل 2019 23:06

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہونیوالا تین روزہ کتاب میلہ ملتوی کر دیا گیا ہے، اس کتاب میلہ کا انعقاد 25 اپریل سے کیا جارہا تھا جس میں 120 سٹالز لگائے جارہے تھے،ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر کتاب میلہ ملتوی کیا گیا ہے، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ایڈمن بلاک سے متصل گرائونڈ میں کتاب میلے کے انعقاد کیلئے ٹینٹ لگا دئے گئے تھے اور کنٹریکٹر کی جانب سے دیگر تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے تھے، کتاب میلہ ملتوی ہونے کے احکامات پر اب ٹینٹ اکھاڑ لئے گئے ہیں،پنجاب یونیورسٹی میں آخری بار کتاب میلہ 2016ء میں منعقد ہوا تھا جس کے بعد ہر سال شیڈول جاری کرنے کے بعد آخری وقت پر میلہ ملتوی کیا جاتا رہا ہے،پنجاب یونیورسٹی نے کتاب میلے کیلئے فی سٹال 20 ہزار روپے فیس وصول کر رکھی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ بٴْک سیلرز اور پبلشرز سے وصول کی جانیوالی فیس واپس کر دی جائے گی،پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق کتاب میلہ حکومت کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :