مظفر آباد، کسی بھی ملک کی قوم و ترقی کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘چیف ایگزیکٹیو پریمیم ٹیکنالوجی ایان رضا

منگل 23 اپریل 2019 23:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹیو پریمیم ٹیکنالوجی ایان رضا نے کہا کہ کسی بھی ملک کی قوم و ترقی کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔کمپنی کے تحت نجی تعلیمی اداروں میں قائم کردہ کمپیوٹر لیب میں بچوں کو جدید کمپیوٹر کورسز کروائے جائیں گے ۔یتیم ،غریب اور نادار طلباء کو فری کورسز کراوئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس جدید دور میں کمپیوٹر نہ جاننے والے ماسٹر ڈگری ہولڈر بھی ان پڑھ تصور ہوتے ہیں کسی بھی شعبہ زندگی میں جانے کیلئے کمپیوٹر سے واقفیت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پریمیم ٹیکنالوجیز پاکستان نے آزادکشمیر کے طلباء کو ترقی کی اس دوڑ میں شامل کرنے کیلئے کمپیوٹر کورسز کا آغاز کر دیا ہے اور ان شاء اللہ کشمیر کا بچہ بچہ کمپیوٹر کی تعلیم سے واقف کروانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوشر سکول سسٹم مانک پیاں مظفرآباد میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو پریمیم ٹیکنالوجیز پاکستان ایان رضا،ڈائریکٹر سول ڈیفنس طارق فیروز ادارے کے سربراہ /سٹاف سمیت عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سکول کے انچارج اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پریمیم ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ /ایم او یو ہوا ۔تقریب میں ایم ڈی کوشر سکول سسٹم نشاد بٹ ،ایم ڈی العلم ایجوکیشنل سکول امبور جمال فیروز،پرنسپل برہان وانی کالج امبور کاشف کشمیری ،چیئرمین معلم فائونڈیشن سدھیر چوہدری اور عبدالمجید بھٹی نے شرکت کی ۔