تمام امریکی فورسز دہشت گردقرار، ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

منگل 23 اپریل 2019 23:14

تمام امریکی فورسز دہشت گردقرار، ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ایرانی پارلیمنٹ میں ایک ایسی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی، جس میں امریکی فوج کے تمام دستوں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو منظور کردہ اس قرارداد سے ایک ہفتہ قبل ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تعینات تمام امریکی فوجیوں کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔ یہ دونوں قراردادیں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نامی دستوں کو امریکا کی جانب سے اسی ماہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے جواب میں منظور کی گئی ہیں۔