افغانستان ،کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے سات کان کن ہلاک

تحصیل کے علاقے دہنِ طور میں واقع کوئلے کی کان میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا،افغان حکام

منگل 23 اپریل 2019 23:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) افغانستان کے شمالی صوبے سامانغان کی تحصیل درِسول بالا میں کوئلے کے کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں7 کان کن ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سامانغان کے گورنر دفتر کے ترجمان صدیق عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کے علاقے دہنِ طور میں واقع کوئلے کی کان میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 کان کن ہلاک ہو گئے ۔واضح رہے کہ اسی تحصیل کی ایک اور کوئلے کی کان میں بھی تقریبا دو ہفتے قبل گیس کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں چھکان کن ہلاک ہو گئے تھے۔