ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا احترام کیا جائے گا، بھارتی وزرات خارجہ

بھارت اپنے توانائی کے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ذرئع تلاش کرتا رہے گا،بیان

منگل اپریل 23:14

ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا احترام کیا جائے گا، بھارتی وزرات خارجہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بھارت نے کہا ہے کہ وہ اپنی خام تیل کی ضروریات ایران کے بجائے اب دوسرے ممالک کے ذریعے پورا کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ نئی دہلی حکومت خام تیل کی قومی ضروریات اب دیگر پارٹنر ممالک سے خریدے گئے تیل سے پورا کرے گی۔ ترجمان کے مطابق بھارت اپنے توانائی کے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ذرئع تلاش کرتا رہے گا۔ بھارت نے اس سال مارچ میں ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں تقریباً چوبیس ملین ٹن خام تیل ایران سے خریدا تھا۔

متعلقہ عنوان :