جرمنی میں حملے کرنے والے چار مہاجرین کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز

ملزمان نے یہ حملے گزشتہ برس دسمبر میں جرمن ریاست باویریا کے شہر امبًیرگ میں کیے تھے ،رپورٹ

منگل 23 اپریل 2019 23:17

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) جرمنی میں اکیس افراد پر اچانک اور بلاتفریق حملے کرنے والے چار نوجوان تارکین وطن کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ ان ملزمان کی عمریں سترہ سے لے کر انیس برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ان کا تعلق افغانستان اور ایران سے ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ملزمان نے یہ حملے گزشتہ برس دسمبر میں جرمن ریاست باویریا کے شہر امبًیرگ میں کیے تھے اور وہیں ایک عدالت میں ان کے خلاف سماعت شروع ہوئی ۔ ان چاروں تارکین وطن پر اکیس افراد کو جسمانی طور پر زخمی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان کے خلاف عینی شاہدین کے طور پر سو کے قریب شہریوں نے شہادتیں دی تھیں۔