قزاقستان کی حکمران جماعت نے موجودہ صدر کو صدارتی الیکشن میں امیدوار نامزد کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 23:17

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کی حکمران سیاسی جماعت نور اوتان پارٹی نے رواں برس نو جون ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے موجودہ عبوری صدر قاسم جمرات تقیئیف کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قازق صدر نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد نو جون کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر نور سلطان نذربائیف کے رواں برس مارچ میں منصب سے اچانک علیحدگی کے بعد سے تقیئیف عبوری طور پر صدارت سنبھالے ہوئے ہیں۔ سابقہ سوویت یونین سے آزادی کے بعد کئی برسوں تک نور سلطان نذربائیف ہی قزاقستان کے صدر رہے تھے اور اب وہ تاحیات طاقتور نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین بن گئے ۔

متعلقہ عنوان :