برطانیہ میں 16 سالہ لڑکے نے 150 پاؤنڈ کو 60 ہزار پاؤنڈ میں بدل ڈالا

ایڈورڈ نے خود کو حاصل ہونے والی شان دار کامیابی کے حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے فخر کا اظہار کرنا شروع کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 23:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) برطانیہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے 150 پاؤنڈ کی رقم کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں 60 ہزار پاؤنڈ میں تبدیل کر ڈالا۔ اس طرح وہ ملک کا کم عمر ترین فوریکس ٹریڈر بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایڈورڈ ریکٹس نے کہاکہ اس نے فوریکس ٹریڈنگ میں تجربہ اور مہارت یوٹیوب کے ذریعے حاصل کی جہاں سے اس نے غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کا طریقہ سیکھنے کا آغاز کیا۔

اب ایڈورڈ نے خود کو حاصل ہونے والی شان دار کامیابی کے حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے فخر کا اظہار کرنا شروع کر دیا ۔ایڈورڈ کے دوست نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ فوریکس میں صحیح تجربہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی مطالعہ کرے۔ اس نے یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنے میں اپنا وقت صرف کرنا شروع کر دیا تا کہ کرنسیوں کی تجارت اور اس سے نفع کمانا سیکھ لے۔

(جاری ہے)

لندن سے تعلق رکھنے والے ایڈورڈ کا خیال ہے کہ وہ برطانیہ میں سب سے کم عمر فوریکس ٹریڈر ہے۔

ایڈورڈ کے مطابق اسے اپنی عمر کے کسی ٹریڈر کا نہیں معلوم جو فوریکس کے میدان میں سنجیدگی سے مال کما رہا ہو۔برطانوی اخبار کے مطابق ایڈورڈ نے فنانشل ماریکٹس اور سیاسی خبروں پر نظر رکھ کر استفادہ کیا اور اپنی سرمایہ کاری کا ویڑن بنانے کے لیے بریگزٹ کے معاملے کو خصوصی طور پر زیر غور لایا۔ایڈورڈ اب خود فوریکس ٹریڈنگ کے خواہش مند افراد کو مشورے دیتا ہے۔

اس وقت اس کے پاس 100 سے زیادہ کلائنٹ ہیں جن سے وہ اپنی خدمات کے عوض فی کس 120 پاؤنڈ وصول کرتا ہے۔ایڈورڈ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم سے مرسیڈیز گاڑی خریدنے کا خواہش مند ہے تا کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا اہل ہونے پر اس گاڑی کو استعمال میں لائے۔ علاوہ ازیں وہ اپنے پاس دستیاب مالی رقم سے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ امریکا میں تعطیلات گزارنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔اس کامیابی کے بعد ایڈورڈ نے حالیہ عرصے میں بزنس کے شعبے سے متعلق ایک کورس میں بھی داخلہ لیا تا کہ وہ تجارت کے میدان میں اپنے تجربے کو جلا بخشے۔

متعلقہ عنوان :