افغان امن مذاکرات میں تاخیر پر امریکی اظہارِ تشویش

مذاکرات شروع ہو جاتے تو پہلی مرتبہ طالبان اور افغان شہریوں کے درمیان رابطہ استوار ہوتا،وزیرخارجہ

منگل 23 اپریل 2019 23:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان امن مذاکرات میں غیر معینہ اِلتو پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پومپیو نے اس معاملے پر افغان صدر اشرف غنی سے بھی گزشتہ ویک اینڈ پر گفتگو کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مذاکرات جمعہ سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والے تھے۔

(جاری ہے)

طالبان نے افغان شرکاء کی تعداد پراعتراض کیا تھا۔ یہ مذاکرات شروع ہو جاتے تو پہلی مرتبہ طالبان اور افغان شہریوں کے درمیان رابطہ استوار ہوتا۔ اٴْدھر افغانستان کے لیے مقرر امریکی مندوب زلمے خلیل زاد اگلے پیر سے افغانستان، پاکستان، بھارت، روس اور برطانیہ کا ایک اور دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ خلیل زاد کا یہ دورہ گیارہ مئی کو ختم ہو گا۔