Live Updates

مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دئیے گئے بیان کی مذمت

سیاسی تاریخ میں کسی نے بھی اپنے ملک کی کسی دوسرے ملک میں غیرملکی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تذلیل نہیں کی

منگل 23 اپریل 2019 23:27

مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دئیے گئے بیان کی مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دئیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی تاریخ میں کسی نے بھی اپنے ملک کی کسی دوسرے ملک میں غیرملکی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تذلیل نہیں کی، ناجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات