جامعہ کراچی: شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’قیامِ امن میں نوجوانوں کا کردار‘‘

منگل 23 اپریل 2019 23:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’قیامِ امن میں نوجوانوں کا کردار‘‘ بروز جمعرات 25 اپریل 2019ء کو صبح 10:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ،ڈائریکٹر آف دی سا ئیکیٹرک کلینکل اینڈ سٹریس ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عُنیزہ نیاز، بانی چیئرمین آف سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) جمیل یوسف احمد، ڈاکٹر روبینہ قدوائی، شہزاد حیدر، اسد رضوی، اقرار الحسن، جنرل مینجر ہواننگ فیون پورٹ اینڈ شپنگ لائی لنگ اور اًمی وی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :