پی ٹی ایم کا فوج کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب، ابراہیم لونی کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضے سے ہوئی، پی ٹی ایم نے موت کا الزام پاک فوج اور سرکاری اداروں پر لگایا تھا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 20:57

پی ٹی ایم کا فوج کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب، ابراہیم لونی کی موت ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) پٹھان تحفظ مومنٹ کی جانب سے پاک فوج اور سرکاری اداروں کے خلاف کیا جانے والا جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سیڈمن ہسپتال کی میڈکل رپورٹ نے پی ٹی ایم کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ سیڈمن ہسپتال کی میڈکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ابراہیم لونی کی موت دل کے راضے کے سبب ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2فروری2019ء کو ابراہیم لوائی وفات پا گئے تھے جس پر پٹھان تحفظ مومنٹ نے الزام لگایا تھا کہ ابراہیم لونی کی موت میں پاک فوج اور سرکاری ادارے ملوث ہیں تاہم اب اس یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا ہے۔

پٹھان تحفظ مومنٹ اس سے پہلے بھی پاک فوج اور سرکاری اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرتی رہی ہے اور پہلے بھی پٹھان تحفظ مومنٹ کا جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ ابراہیم لوائی کا تعلق پٹھان تحفظ مومنٹ سے تھا اور فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد پی ٹی ایم نے الزام لگایا تھا کہ ان کی موت ایف سی اور فوج کے تشدد کی وجہ سے ہوئی تاہم اب کوئٹہ سیڈمن ہسپتال کی جانب سے ابراہیم لونی کی میڈکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔