وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو نوکری سے برخاست کردیا

منگل 23 اپریل 2019 23:48

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو نوکری سے برخاست کردیا
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو نوکری سے برخاست کردیا تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز اچانک خانیوال کا دورہ کیا اور ہسپتال سمیت کئی اہم دفاتر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے خانیوال سمیت مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی حالات کی سنگینی اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا محمد معصوم کو نوکری سے برخاست کردیا،،،، عبدالحکیم (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورہ خانیوال کے موقع پر مختلف دفاتر کے دورے کیے انہوں نے افسران اور عملہ کی حاضری چیک کی اور محکمہ تعلیم، آبپاشی کے دفاتر بھی گئے ایگزیکٹو انجینئرنگ کی ٹریننگ کے دوران متبادل افسران کو ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایات جاری کیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے انتظامات اور دارالامان کے دفاتر چکن اور کھانے پینے کے معیار کو بھی چیک کر تے ہو ئے کھانے پینے کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں اور دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کادودھ بسکٹ اور سویٹس دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔