پاک سوزوکی کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان

2019 کے پہلے 3ماہ میں کمپنی کو98کروڑ روپے کا نقصان ہوا،رپورٹ جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 21:26

پاک سوزوکی کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) پاک سوزوکی نے رواں سال کے پہلے 3ماہ کی معاشی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گاڑیاں بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی کو رواں سال کے پہلے 3ماہ میں 980ملین روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال انہی تین ماہ میں کمپنی کو 90کروڑ 40لاکھ روپے منافع ہوا۔ گزشتہ 10سال میں کمپنی کوہونے والا یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔

سوزوکی کمپنی کے 2019کے پہلے 3 ماہ کی رپورٹ
سوزوکی کمپنی کے 2019کے پہلے 3 ماہ کی رپورٹ
گزشہ سال کمپنی کے منافع میں 9.3فیصد اضافے کے ساتھ کمپنی کی مجموعی سیل 31.50ارب روپے سے بڑھ کر 34.44ارب روپے پر پہنچ گئی تھی تاہم اس سال گاڑیوں کی قیمتوں میں 15.33فیصد اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت کم ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو نقصان روپے کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے ہوا۔ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوزوکی مہران کی فروخت میں کمی کے باعث ہوا جس کی فروخت گزشتہ سال نی نسبت 24فیصد کم ہو گئی تھی اس لیے اب اس گاڑی کو بند کر کے اس کی جگہ نئی سوزوکی کلٹس متاعرف کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی حالات، مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مقابلے اور شئیرمارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کمپنی کے منافع کو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو فی شئیر 11.92روپے کا نقصان ہوا جبکہ کمپنی کا فی شئیر منافع 10.99روپے رہا۔