ہارر فلم "کتاکشا" کا پراثر اور دلفریب ٹیزر ریلیز ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اپریل 2019 21:27

ہارر فلم "کتاکشا" کا پراثر اور دلفریب ٹیزر ریلیز ہوگیا

ہاررفلم کتاکشا کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹیزر کا دورانیہ ایک منٹ ہے اور اس میں ایک بھی مکالمہ نہیں دکھایا گیا ہے۔ کرداروں کی حرکات، چہرے کے تاثرات، پر اثر پس پردہ موسیقی، دل فریب سینماٹوگرافی کے ذریعے انتہائی دلچسپ ٹیزر بنایا گیا ہے۔ فلم کتاکشا اکیس جون کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج، کرن تعبیر، نمرہ شاہد، قاسم خان اور مبین گبول شامل ہیں۔

نمرہ شاہد اور مبین گبول اس فلم کے ذریعے لولی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔
فلم سائیکولوجیکل ہارر ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ چار مختلف مزاج کے حامل لوگ جو اپنی اپنی زندگی میں درپیش مسائل سے نبردآزما ہوتے ہیں، جب وہ ایک آسیب زدہ جگہ پر جاتے ہیں تو وہاں ان کے ساتھ کیا واقعات رونما ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :