Live Updates

سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پورے سندھ میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ، حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی نے سندھ کے وزیروں کو کمیشن پر مقرر کیا ہوا ہے۔ دارلصحت اسپتال موت بانٹ رہا ہے ابھی کاروائی نہیں کی گئی

منگل 23 اپریل 2019 23:51

سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پورے سندھ میں عوام کو حقوق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پوری سندھ میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کے وزیروں کو کمیشن پر مقرر کیا ہوا ہے۔

دارلصحت اسپتال موت بانٹ رہا ہے ابھی کاروائی نہیں کی گئی سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے ابراہیم حیدری کی عصمت اسپتال میں صحت لینے گئی تھی اور موت لیکر واپس آئی بلاول زرداری کیوں نکالا پوچھنے کے بجائے بتائے سندھ کے وزرانے جو کرپشن کی اور مسلسل ناقص کارکردگی دکھائی ہے ان کو کیوں نہیں نکالا سندھ کی اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں بلاول زرداری بتائیں کہ اپنی پھپھو کو کیوں نہیں نکالا سندھ میں سرکاری اسکول تباہ ہیں کاپی کلچر روکا نہیں جاتا بلاول بتائیں تعلیم کے وزیر کو کیوں نہیں نکالا محکمہ فوڈ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی عوام کے پئسوں سے خریدی گئی گندم کی بوریاں چوری کر کے اربوں کی کرپشن کی گئی ہے بلاول زرداری بتائیں ہری رام ار پچھلے وزیر خوراک کو کیوں نہیں نکالا سندھ میں ستر فیصد لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں حیدرآباد لاڑکانہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں کو گٹرستان بنا دیا گیا ہے وزیر بلدیات سعید غنی کو کیو نہیں نکالا سندھ میں پیپلزپارٹی والوں نے غریبوں کے زکوا کے پیسے بھی کھا گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جو ہمیشہ ملک اور قوم کے بہتری کے لئے سوچتے ہیں، ہمارے کپتان نے کچھ بہتر سمجھا تو وزراکو تبدیل کیا ہے۔ کیوں کہ وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طرح کمیشن پر وزارتیں نہیں دیتے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ وزارتیں کمیشن اور ٹھیکوں پر دے رکھیں تھی اور سندھ میں یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس کی وجہ سے ان کو نکالنے کی جرئت نہیں ہوتی ہے۔

ہم ان کرپٹ حکمرانوں کو سسٹم سے باہر نکالیں گے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات دلوائیں گے۔ جو اچھے لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ سیاست کو سمجھ چکے ہیں اور جان چھڑوانا چاہتے ہیں وہ لوگ ہمارے پاس آئیں گے ان کو ویلکم کریںگے۔ ملیر میں قبرستانوں پر بھی پیپلزپارٹی کے لوگوں نے قبضے کر رکھے ہیں لگتا ہے ان کو قبر میں نہیں جانا ہے۔ بلاول ہاس میں کیا ہورہا تھا جب وزیر اعلی کو بھی نہیں بلایا گیا اگر وزیر اعلی مراد علی شاہ غلط ہیں تو ان کو کیوں نہیں نکالا ہم سندھ کے حکمرانوں کا مکروح چہرا دنیا کو دکھائیں گے۔

بلاول زرداری لکھی ہوئی باتیں پڑھے کے بجائے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے وزیروں کو ٹھیک کر کے دکھائیں۔ اب وقت دور نہیں جلد سندھ میں بڑی تبدیلی آئیگی۔ سندھ کے وزیر اعلی ہاس میں جلد پی ٹی آئی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات