شارجہ سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گئی

طیارہ پھسلنے کے باعث جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈ نہ کر سکی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل اپریل 22:27

شارجہ سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے پر لینڈنگ نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی آئیربلو کی فلائٹ پی اے 613رن وے پر سلپ کر گئی۔ واقعہ بارش کے باعث رن وے پر پھسلن ہونے کے سبب پیش آیا۔ طیارہ پھسلنے کے وقت طیارے میں مسافر سوار تھے البتہ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ائیرپورٹ نے بتایا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ نجی ائیر لائن کے طیارے کے رن وے پر پھسلنے کی وجہ سے رن وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ رن وے بند ہونے کی وجہ سے جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پروازپشاور ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکی ۔ رن وے بند ہونے کی وجہ سے پشاور ائیرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ ائی وی ایشن انتظامیہ نے پھسلنے والے طیارے کے دونوں پائلٹس کے نشے میں ہونے کے شک کے پیش نظر خون کے نمونے حاصل کر کے لیب بھجوا دیے ہیں.