Live Updates

ظ*لاہور، وزیراعظم عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں، سید صمصام علی بخاری

+ وزیر اعلی پنجاب کی اب تک کی اب کارکردگی شاندار ہے ،عثمان بزدار کے ہٹانے کی تمام باتیں محض افواہیں ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 22:50

۷لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں ملکی معاملات صحیح نہج پر چلانے کے لئے وزیراعظم جہاں تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تبدیلی کر دیتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے اور اور انہیں ہٹانے کی تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سید صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب کی تمام انتظامی مشینری پر مکمل کنٹرول ہے پنجاب کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلی کیلئے دوڑ کا کوئی وجو نہیں اور نہ ہی کوئی ایم پی اے وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے حوالے سے بھی گمراہ کن افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اب تک کی اب کارکردگی شاندار ہے وہ سکولوں ہسپتالوں اور پولیس سٹیشن کے دورے کر رہے ہیں اور سسٹم کو درست کرنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب میں مختصر عرصے میں نئے بلدیاتی نظام سمیت 22 بل اسمبلی سے پاس کروائے گئے ہیں جو ہماری پارٹی کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات