Live Updates

ایک وقت آیا تھا جب لگا تھا عافیہ صدیقی کسی بھی وقت پاکستان واپس آجائے گی

حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ امریکا کے ساتھ بات چیت جاری تھی، عافیہ پاکستان واپسی کیلئے ہر قسم کی دستاویزات پر دستخط کرنے کیلئے تیار تھی: فوزیہ صدیقی

muhammad ali محمد علی منگل 23 اپریل 2019 22:54

ایک وقت آیا تھا جب لگا تھا عافیہ صدیقی کسی بھی وقت پاکستان واپس آجائے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) فوزیہ صدیقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک وقت آیا تھا جب لگا تھا عافیہ صدیقی کسی بھی وقت پاکستان واپس آجائے گی، حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ امریکا کے ساتھ بات چیت جاری تھی، عافیہ پاکستان واپسی کیلئے ہر قسم کی دستاویزات پر دستخط کرنے کیلئے تیار تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی اب پاکستان واپس نہیں آنا چاہتیں۔

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر محمدفیصل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتیں ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے بات ہو سکتی ہے۔

دفتر خارجہ کے اس بیان کے بعد عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں ید عافیہ صدیقی پاکستان آنا چاہتی ہیں۔ ایک وقت تو ایسا لگتا تھا کہ وہ کسی بھی وقت پاکستان آنے والی ہیں۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ امریکا کے ساتھ بات چیت جاری تھی، عافیہ پاکستان واپسی کیلئے ہر قسم کی دستاویزات پر دستخط کرنے کیلئے تیار تھی۔

فوزیہ صدیقی نے ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی خط تحریر کیا گیا تھا۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی رہائی کیلئے اقدامات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات