کراچی کے بعد لاہور میں بھی منی لانڈرنگ کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

مختلف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 110ملین ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے، بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات ملوث

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 23:13

کراچی کے بعد لاہور میں بھی منی لانڈرنگ کا نیا سکینڈل سامنے آگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) کراچی کے بعد لاہور میں بھی منی لانڈرنگ کا سکینڈل سامنے آگیا ۔ لاہور میں ایک نجی بینک کے ذریعے اربوں روپے بیرونِ ملک بھیجے جانے کا انکشاف ہو ہے۔ یہ پیسے غیر قانونی طور پر بیروِ ممالک بھیجوائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نجی بینک کے ذریعے مختلف جعلی اکاؤنٹس اور کمپنیوں کو استعمال کر کے اربوں روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ادائیگیاں جعلی کمپنیوں کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئیں۔ منی لانڈرنگ کے لیے 51جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بڑی کاروباری اور سیاسی شخصیات شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ 2سال میں ایک بل آف لیڈنگ پر متعدد بار امپورٹ اور ایکسپورٹ کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 9بینک ملازمین اور 2دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں برانچ مینجر، آپریشنز مینجر، کریڈ ہیڈ اور ایریا مینجر شامل ہیں۔ منی لانڈرنگ میں ملوث تمام ملازمین اور افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنل آڈٹ میں 2015سے2017کے دوران غیرقانونی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ نجی بینک نے خود تحقیقات کی درخواست دی تھی جس کے بعد یہ منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔ ایف آئی نے بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید ملوث ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :