Live Updates

چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کا ارادہ نہیں رکھتے

حال ہی میں سابق وزیر داخلہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا بھی حلف نہیں اٹھانا چاہتے: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی منگل 23 اپریل 2019 23:29

چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کا ارادہ نہیں رکھتے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کا ارادہ نہیں رکھتے، حال ہی میں سابق وزیر داخلہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا بھی حلف نہیں اٹھانا چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار وزیر داخلہ بننے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کے خواہش مند نہیں ہیں۔ چوہدری نثار تو پنجاب اسمبلی کی رکنیت ہی نہیں اٹھائیں گے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اس حوالے سے میڈیا پر بنا کسی وجہ کے خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار اس معاملے کو لے کر بالکل کلیئر ہیں۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی چوہدری نثار کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ چوہدری نثار تو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف تک لینے کو تیار نہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ممکنہ طور پر پنجاب میں عثمان بزدار کے متبادل ہو سکتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں کچھ اراکین کا ایک فارورڈ بلاک بنا ہے، جو چوہدری نثار کے ساتھ ہے۔ یہ فارورڈ بلاک مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کے اراکین کے ساتھ مل کر عثمان بزدار کی جگہ چوہدری نثار کو وزیراعلی بننے میں مدد فراہم کرے گا۔ تاہم چوہدری نثار، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف بھی ایسی تمام خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات