فیشن کے دلدادہ تھائی لینڈ کے ماں اور بیٹا ایک جیسے کپڑے پہن کر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئے
امین اکبر منگل 23 اپریل 2019 23:52
بنکاک، تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا پتھاراپول اور لی پوینگبونپرا دونوں ہی فیشن کےدلدادہ ہیں۔دونوں ایک جیسے سٹائل کپڑے پہنتے ہیں۔ اسی وجہ سے دونوں آن لائن اور آف لائن کافی مقبول ہو گئے ہیں۔ پتھاراپول، جو پیپی کے نام سے بھی مشہور ہیں، نے 6 سال پہلے اپنی 60 سالہ ماں کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کیں۔ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ جلد ہی وہ سوشل میڈیا اور فیشن کی متاثر کُن شخصیات میں شامل ہونگے۔
پیپی اس سے پہلے ایک فیشن میگزین ”ہائی! میگزین“ کے ایڈیٹر اِن چیف تھے۔ اس وقت اُن کے انسٹاگرام پیج @peepy_and_mother_lee پر فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار ہو چکی ہے۔ اُن کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ پیپی اور اُن کی ماں کو یہ تصاویر بنانے یا ان کی منصوبہ بندی کرنے میں کافی وقت لگا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے۔(جاری ہے)
یہ تصاویر بلاسوچے سمجھے اُن کے اپنے گھر میں بنائی گئی ہوتی ہیں۔
تصاویر میں وہ جو کپڑے پہنتے ہیں، وہ اُن کی اپنی کلیکشن کا حصہ ہوتے ہیں۔ پیپی اپنے ساتھ اپنی ماں کےکپڑے بھی ڈیزائن کرتے ہیں ۔.پیپی کے فیشن میگزین میں 14 سال کام کرنے کے سوا اس خاندان کا فیشن کی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔اُن کا ذاتی کاروبار تو روغن اور کیمیکل کی تیاری ہے۔ تاہم دونوں ماں بیٹا کو فیشن کا بہت شوق رہا ہے۔
پیپی اور لی کی چند تصاویر اور ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.