محمد عامر کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بڑی حمایت حاصل ہوگئی

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے فاسٹ باولر کو ورلڈکپ کھلانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ اپریل 00:24

محمد عامر کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بڑی حمایت حاصل ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) محمد عامر کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بڑی حمایت حاصل ہوگئی، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے فاسٹ باولر کو ورلڈکپ کھلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں فی الحال شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کارکردگی سے مشروط کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صورت میں محمد عامر کو ورلڈکپ کیلئے منتخب کردہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستان ورلڈکپ کیلئے اپنے حتمی اسکواڈ میں 23 مئی تک تبدیلی کر سکتا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے پاکستانی شائقین کرکٹ کی اکثریت نے محمد عامر کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی سروے بھی کروایا گیا ہے۔ سروے میں عوام کی اکثریت نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے۔ محمد عامر بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، قومی ٹیم میں ان کی موجودگی بے حد ضروری ہے۔