آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی

پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی بدھ اپریل 00:46

آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی، پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت۔  تفصیلات کے سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اپنی جماعت کے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے حال ہی میں پیپلز پارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس دوران آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ موجودہ حکومت کی مدت مختصر ہے۔ اگلے 2 سے 3 ماہ میں دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں، اس لیے پیپلز پارٹی کو اپنی تیاری مکمل کرنی چاہیئے۔ آصف زرداری نے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے روابط بڑھانے کی تلقین کی ہے۔