این ٹی ڈی سی کی طرف سے 220 کے وی گرڈ کوئٹہ میں نئے 250 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے بجلی کی فراہمی بہتری آ ئے گی،کیسکو

بدھ 24 اپریل 2019 00:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) این ٹی ڈی سی کی طرف سے 220 کے وی گرڈ کوئٹہ میں نئے 250 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے بجلی کی فراہمی بہتری آ ئے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مطابق نئے ٹرانسفارمر نے کام شروع کر دیا ہے اور اسے سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس سے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گرمیوں میں بجلی کی فراہمی اور بہتر ہو جائے گی اور کم وولٹیج کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔