اپوزیشن اپنے ذاتی حملوں کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کر رہی ہے، علی نواز اعوان

بدھ 24 اپریل 2019 01:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں پارلیمنٹ کے معاملات ہموار طریقے سے چلانے کے ذمہ دارہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں حکومت پر تنقید کر رہی تھی لیکن جب حکومتی بنچوں کی طرف سے ردعمل آیا تو وہ اجلاس سے واک آئوٹ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر بات نہیں کرتی صرف اپنے ذاتی معاملات اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ذاتی حملوں کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کر رہی ہے۔