Live Updates

ن لیگ مشتاق چینی کو جیل میں مروانے کی دھمکیاں دینے پر تل آئی

سعد رفیق علیم خان کو ن لیگ میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیںسینئر صحافی کا انکشاف

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 24 اپریل 2019 07:48

ن لیگ مشتاق چینی کو جیل میں مروانے کی دھمکیاں دینے پر تل آئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء)   نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف اپنا شکنجہ کسا ہوا ہے مگر وہ ابھی تک انہیں پکڑائی نہیں دے رہے۔ان کی گرفتاری اس وقت کھٹائی میں پڑ گئی تھی جب لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ کی گرفتاری سے منع کیا تھا۔اس کے بعد حمزہ کے ڈرائیوروں سے پوچھ تاچھ میں بھی کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہ سکے مگر جس دن سے شریف برادران کا دست راست مشتاق چینی گرفتار ہوا ہے اس دن سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب حمزہ شہباز شکنجے میں آ جائیں گے۔

مشتاق چینی جیل میں ہے اور حمزہ شہباز عتاب میں،کہ کہیں اگر چینی نے اپنا منہ کھول دیا تو پھر حمزہ شہباز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لوگ مشتاق چینی کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں کہ اگر اس نے منہ کھولا تو اسے جان سے مار دیں گے اور اس کے اہل خانہ کو بھی ریشان کریں گے۔

(جاری ہے)

ب مشتاق چینی کشمکش میں مبتلا ہے کہ منہ کھولنے پر اس کی جان بچے گی یا بند رکھنے پر۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب ن لیگ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے کہ مشاق چینی کو جیل میں مار ڈالنے کی دھمکی دے رہی ہے۔چوہدری غلام حسین نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کے راہنما سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے راہنما علیم خان جیل کے ایک ہی سیل میں قید ہیں۔ یوں وہ جیل کے ساتھی بن گئے ہیں۔اب سعد رفیق صاحب علیم خان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی پارٹی نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا لہٰذا جیل سے نکلنے کے بعد آپ ہماری پارٹی میں ا ٓجانا۔یوں سعد رفیق جیل جا کر بھی اپنی پارٹی خدمات انجام دینا نہیں بھولے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات