پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے‘کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتے. شاہ محمود قریشی
ٹوکیومیں اعلیٰ سطح اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے جن میں جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پربات ہوگی. وزیرخارجہ کی ٹوکیو میں گفتگو
میاں محمد ندیم بدھ 24 اپریل 2019 10:11
(جاری ہے)
وزیرخارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جاپان کے اثرورسوخ کے پیش نظرجاپانی قیادت سے بات کی،جاپانی قیادت کوپاکستان میں اقتصادی صلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا،جاپانی قیادت سے پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی بات ہوئی. شاہ محمود قریشن نے کہا کہ جاپانی ہم منصب کومنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا ،دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مکمل سدباب سے متعلق بھی بات ہوئی،18جولائی کوٹوکیومیں اعلیٰ سطح اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پربات ہوگی. انہوں نے کہا کہ جاپان اپنی صنعت کودوسر ے خطوں میں منتقل کرناچاہتا ہے،جاپان کودعوت دی ہے کہ وہ اپنی صنعتیں پاکستان میں لگائے،جاپانی صنعتکار پاکستان کی سستی افرادی قوت اور خام مال سے فائدہ اٹھائیں. وزیرخارجہ نے کہا کہ فوڈپراسینگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی آمدن متاثرہورہی ہے،جاپان20 کروڑآبادی کی فوڈپراسینگ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعدجاپان آج بڑی اقتصادی طاقت بن چکاہے،پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے،کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،ہمارے ہتھیارمحفوظ ہیں جس کادنیااعتراف کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں .
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.