افغان سکیورٹی فورسز اور ان کی معاون غیرملکی افواج کے ہاتھوں زیادہ شہری مارے گئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

بدھ 24 اپریل 2019 10:35

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران افغان اور امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد طالبان کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں سے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یواین اے ایم ای) کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران طالبان اور دیگر مزاحمت کار گروہوں کی کارروائیوں میں 227 عام شہری مارے گئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز اور ان کی معاونت کرنے والی غیرملکی افواج کی کارروائیوں میں 305 عام شہری مارے گئے۔اس طرح افغانستان میں جاری جنگ میں سب سے زیادہ جانی نقصان عام شہریوں کا ہوا ہے۔