فلسطینی شہری نے اسرائیلی حکومت کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

بدھ 24 اپریل 2019 10:45

الخلیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری نے مکان فروخت کرنے کے بدلے میںاسرائیلی حکومت کی طرف سے 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کی پیش کش ٹھکرا کر ارض فلسطین کے ساتھ اپنی اٹوٹ حب الوطنی کا ثبوت دے کر دشمن کو بھی حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں رہنے والے عبدالرئوف المحتسب کو صیہونی حکام کی طرف سے السھیلا کے مقام پر موجود مکان فروخت کرنے کے بدلے میں ایک سو ملین ڈالر کی پیش کی گئی۔

عبدالرئوف نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے خطیر رقم کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا مکان اور اس کی زمین اسرائیلیوں کو کسی قیمت پر فروخت نہیںکرے گا۔ فلسطینی شہری کی اس جرات اور بہادری پر اسرائیلی بھی حیران ہیں کہ اس نے اتنی بڑی رقم کیوں کر ٹھکرا دی۔

متعلقہ عنوان :