پاکستان میں نوکری کرنے والے چینی شہری نے خودکشی کر لی

19 اپریل کو پاکستان آںے والے چینی باشندے نے مبینہ طور پر ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 11:00

پاکستان میں نوکری کرنے والے چینی شہری نے خودکشی کر لی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 اپریل2019ء) گوجرانوالہ میں چینی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ژہاؤڈیانگو نامی شہری مقامی سیڈ کمپنی میں پیپر ٹیکشیشن تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق چینی شہری نے ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔فیکٹری مالکان نے 19 اپریل کو چینی شہری کو پاکستان بلایا تھا۔

سٹی پولیس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانونی کاروائی کے بعد چینی باشندے کی لاش چین بھجوائی جائے گی۔ یاد رہے دو روز قبل سپر مارکیٹ اسلام آباد سے لاہتہ ہونے والے چینی باشندے کی نعش اقبال ٹاؤن راولپنڈی سے برآمدہوئی تھی۔چینی باشندہ لی جنک نیوگ 15 اپریل کو لاپتہ ہو گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی نعش ایک نالے سے برآمدہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اور بظاہر سر پر چوٹوں کے نشانات بھی پائے گئےہیں۔چینی باشندے لی جنک کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کوہسار پولیس نے اس کے دوست کی درخواست پر درج کر لیا ہے۔چین کا شہری گذشتہ ہفتے ہی اسلام آباد پہنچا تھا اور جب دوا لینے گیا تو واپس نہیں لوٹا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق چینی باشندے کے ضمن میں پولیس ہر پہلو سے جائزہ لے کر تفتیش کر رہی ہے تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ شاید چینی باشندے کے ذہنی توازن کا بھی کوئی مسئلہ تھا تاہم یہ بھی ممکنات میں سے ہے کہ اس کی موت حادثاتی ہو۔اور آج پھر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نوکری کرنے والے چینی شہری نے خودکشی کر لی ۔یہ واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔ 19 اپریل کو پاکستان آںے والے چینی باشندے نے مبینہ طور پر ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی.قانونی کاروائی کے بعد چینی باشندے کی لاش چین بھجوائی جائے گی.