امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بکنگھم پیلس کے ڈنر کی دعوت قبول کرلی،

3 جون سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

بدھ اپریل 11:22

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بکنگھم پیلس کے ڈنر کی دعوت قبول کرلی،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بکنگھم پیلس کے ڈنر کی دعوت قبول کرلی ہے جو 3 جون سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاوئس کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ملینیا کے دورہ برطانیہ کو آخری شکل دی جارہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کا عکاس ہوگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں برطانوی عوام کی جانب سے امریکی صدر کا استقبال نہ کرنے کے اعلان کے پیش نظر ان کا دورہ کئی مرتبہ ملتوی کیا گیا تھا جبکہ ملکہ ایلزبتھ بھی برطانوی عوام کے ٹرمپ مخالف جذبات پر پریشان تھیں۔

لیبر پارٹی سمیت کئی جماعتوں نے صدر ٹرمپ کے دورہ کے موقع پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لیبر پارٹی کی ترجمان ایملی ٹھورن بیری نے کہا ہے کہ ہم ایسے صدر کا استقبال نہیں کرسکتے جس نے مشترکہ عالمی اقدار کی دھجیاں اڑائیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ امریکی صدر کے دورہ کے موقع پر ان کے نامناسب رویہ پر برطانوی عوام کے جذبات کا احترام کریں۔