مولر رپورٹ کے حوالہ سے کانگریس کی کمیٹیوں کے سامنے وائٹ ہائوس کے عملہ کے پیش ہونے کے خلاف ہوں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ اپریل 11:22

مولر رپورٹ کے حوالہ سے کانگریس کی کمیٹیوں کے سامنے وائٹ ہائوس کے عملہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مولر رپورٹ کے حوالہ سے کانگریس کی کمیٹیوں کے سامنے وہائٹ ہائوس کے عملہ کے پیش ہونے کے خلاف ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انتظامیہ نے مولر کی تحقیقات کے معاملہ پر تعاون کیا تاہم ہمیں کانگریس کی کمیٹیوں کو جواب دہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء رکن کانگریس اور کمیٹی کے چیئر مین الیجا کومنگز نے کہا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ امریکی صدر کیلئے آئین کوئی حیثیت نہیں رکھتا جو اپنی مرضی سے حکام اورکانگریس کی کمیٹیوں کو کام سے روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا رویہ کانگریس کی توہین ہے، ہم دیگر اراکین کی مشاورت سے امریکی صدرکے خلاف کانگریس میں تحریک لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :