قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 27 اپریل کو ملائشیاء روانہ ہوگی

بدھ 24 اپریل 2019 12:00

قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 27 اپریل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) 3 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 27 اپریل کو ملائشیاء روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ چیمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں 2 کھلاڑی جن میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتحاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کیلئے دونوں کھلاڑیوں کا انتحاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :