آل پاکستان انٹر سکولز بلائنڈ کر کٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 12:09

آل پاکستان انٹر سکولز بلائنڈ کر کٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل (پی بی سی سی)کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر سکولز بلائنڈ کر کٹ ٹورنامنٹ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سی 6ٹیمیں شرکت کریں گے جس میں رینجر بلائنڈ سکول کراچی، سپیشل ایجوکیشن سکول لاہور، گورنمنٹ ہائی سکول بہاولپور، المکتوم بلائنڈ سکول اسلام آباد، گورنمنٹ بلائنڈ سکول پشاور و چارسدہ اور عقاب بلائنڈ سکول میر پور آزاد کشمیر شامل ہیں۔ایونٹ کا فائنل 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔