واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

بدھ اپریل 12:09

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 37300کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد75400 کیوسک اور اخراج75400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد56500کیوسک اور اخراج15000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد34600 کیوسک اور اخراج 20400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1425.68 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.653 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1154.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.976 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :