رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 12:20

رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں کل جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں آج جمعرات کو پہلا میچ سرے اور مڈل سیکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں گلامورگن اور کینٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کھیلے جائینگے جس میں دو نارتھ اور سائوتھ گروپ شامل ہیں، دونوں گروپوں میں نو، نو ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی ہوگی۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :