میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ

میشا شفیع کا گیت ’میں‘ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 میں بہترین گیت کے لئے نامزد کیا گیا ہے

بدھ 24 اپریل 2019 12:20

میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کے باعث رواں سال ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ سے اپنی نامزدگی اور گانے کا نام نکالنے کا مطالبہ کردیا۔میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکس اسٹائل ایوارڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی دنیا چاہتی ہوں جہاں شوبز کی صنعت میں خواتین محفوظ ہوں ، اور اگر وہ آواز اٹھائیں تو اٴْن کی آواز سنی جائے نہ کہ خود خواتین کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔

(جاری ہے)

میشا شفیع نے یہ بھی کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کا بائیکاٹ ہماری کامیابی پر اثرانداز نہیں ہوگا اور جو بہادر خواتین اس بائیکاٹ کے حق میں ساتھ ہیں اٴْن کو دیکھ کر ایسا لگتا کہ ہم ایک دن اپنا مقصد ضرور پورا کریں گے جب کہ میرا گیت ’میں‘ ایک اعلیٰ مقصد کے لئے لکھا گیا ہے اور میں نے یہ گیت اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں لکھا۔گلوکارہ نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا گیت ’میں‘ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 میں بہترین گیت کے لئے نامزد ہوا ہے لہذا میری گزارش ہے کہ میرا نام اور میرا گیت نامزدگی کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :