سپریم کورٹ ،لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2019 12:28

سپریم کورٹ ،لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو دور ان سماعت لال مسجد کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے ایڈجرمنٹ کی درخواست کی گئی ،سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے۔