24 گھنٹے بجلی دینے کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی

بجلی کی قیمتوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو 28 کروڑ کا فائدہ پہنچے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اپریل 2019 11:53

24 گھنٹے بجلی دینے کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2019ء) : بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے سی پی پی اے کی 15 پیسے فی یونٹ جلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو 28 کروڑ کا فائدہ پہنچے گا۔

اس سے قبل حکومت نے موسم گرما میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔وزارت توانی نے اعلان کیا ہے کہ رواں موسم گرما میں بہت کم موقعوں پر لوڈ میجمنٹ کرنی پڑے گی اور صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔تاہم صارفین کو بجلی کے استعمال میں احیتاط برتنی چاہئیے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزبجلی کی طلب 16020 میگا واٹ اور پیداوار 17500 میگا واٹ رہی۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں تیار کیے گئے منصوبے کے تحت دو تھرمل پاور جینکو تھری اور جینکو ون کو بیک اپ میں رکھا گیا ۔

یہاں سے بجلی کی پیدوار شارٹ فال کو دیکھتے ہوئے شروع کی جائے گی ۔ جینکو تھری سے 356 میگاواٹ بجلی اور جینکو ون سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ۔تربیلا اور منگلا میں بھی پانی کی سطح پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور ایک اندازہ کے مطابق رمضان تک پانی کی سطح مزید بہتر ہو نے پر 4 سے 6 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار یہاں سے کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں یہ پہلا ایسا کام ہے جس کو وقت سے پہلے ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے ، اپریل کی غیر متوقع بارشیں اور موسم کی بہتری بھی لوڈ شیڈنگ کی کمی میں اہم کردار ادا کر یں گی