نیویارک کے 18 سالہ نوجوان کا ایپل کمپنی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی

بدھ 24 اپریل 2019 12:33

نیویارک کے 18 سالہ نوجوان کا ایپل کمپنی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) نیویارک کے مکین 18 سالہ نوجوان نے ایپل کمپنی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عثمین بہا نے موقف اختیار کیا کہ ایپل کے فیس ریکگنیشن سسٹم کی غلطی کی وجہ سے اسے متعدد اپیل سٹورز سے سینکڑوں ڈالر کی اشیا کی چوری کے الزام میں گرفتاری اور شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے شخص نے ان کی آئی ڈی چوری کر کے اس پر اپنی تصویر لگائی اور اس شناخت کے ساتھ کئی علاقوں بشمول نیو جرسی، ڈیلاویئر، مین ہیٹن اور بوسٹن میں ایپل سٹورز سے اشیاء چوری کرنے سمیت کئی جرائم کا ارتکاب کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وارنٹس میں دی گئی تصویر کی ان سے مشابہت نہ ہونے کی نشاندہی کے باوجود نیو یارک پولیس نے ان کو گرفتار کیا تاہم پولیس کے سراغ رسانی کے شعبہ کے ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگا لیا کہ عثمین بہا مجرم نہیں اس کے باوجود انہیں مختلف امریکی ریاستوں میں درجنوں الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :