تعمیر و ترقی، اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے چیف منسٹر یوتھ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 24 اپریل 2019 13:21

تعمیر و ترقی، اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے چیف منسٹر یوتھ ٹاسک فورس ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے، تعمیر و ترقی اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے سول سوسائٹی کا کردار ناگزیر ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر یوتھ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ سول سوسائٹی اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان میں حکومت جس جماعت کی بھی ہو ترقیاتی اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی نگرانی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :