سی پیک فریم ورک کے تحت زراعت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے،حکام سی پیک سیکرٹر یٹ

بدھ 24 اپریل 2019 13:31

سی پیک فریم ورک کے تحت زراعت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سی پیک فریم ورک کے تحت زراعت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے قومی معیشت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سی پیک سیکرٹر یٹ کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت چھوٹے کسانوں کی بہتری اور زراعت کا حصہ قومی معیشت میں بڑھانے کے لئے زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر توجہ موکوز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں چین کے ساتھ سی پیک فریم ورک کے تحت زرعی شعبے میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ زرعی شعبہ کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کیلئے زراعت کے مختلف شعبوں میں چین کی بڑی زرعی کمپینیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے کوشش جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان خاص طور پر لائیو سٹاک ، ماہی گیری ، سٹرس آلو اور چاول کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بہت گنجائش موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :