برطانیہ ، کلب کرکٹ کے میچ میں فیلڈنگ کا انوکھا انداز

برطانوی فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے اس فیلڈنگ کو ورلڈ کلاس قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 اپریل 2019 13:29

برطانیہ ، کلب کرکٹ کے میچ میں فیلڈنگ کا انوکھا انداز
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل2019ء) کرکٹ کے کھیل میں فیلڈنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن ایسی ورلڈ کلاس فیلڈنگ کا نظارہ آپ نے شاید پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔برطانیہ میں کلب کرکٹ کے ایک میچ میں کرکبی پورٹ لینڈ سی سی کے خلاف سپونڈن سی سی جونیئرز کلب کے فیلڈر کی مس فیلڈنگ کے نتیجے میں گیند جب دوسرے کھلاڑی تک پہنچی تو اس نے وکٹ پر بال پھینکے کے بجائے مس فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی ہی کو دے ماری۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس مزاحیہ فوٹیج پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے اس فیلڈنگ کو ورلڈ کلاس قرار دیا۔
سپونڈن سی سی جونیئر نے سٹورٹ براڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ایک 16سالہ کھلاڑی نے سنچری بھی سکور کی ہے۔
برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی اس مزاحیہ فوٹیج پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ۔
                                                                                                                                               

متعلقہ عنوان :