این بی ایف پبلی کیشن کے زیرِاہتمام نیشنل بک فائونڈیشن کی جنوری 2014ء سے اپریل 2019ء تک شائع ہونے والی تمام کتب کے اجمالی تعارف کی 64 صفحات پر مشتمل کیٹلاگ- 5 شائع

بدھ 24 اپریل 2019 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) این بی ایف پبلی کیشن کے زیرِ اہتمام نیشنل بک فائونڈیشن کی جنوری 2014 ء سے اپریل 2019 ء تک شائع ہونے والی تمام کتب کے تازہ ایڈیشنوں اور صفحات و قیمت کی معلومات سمیت ہر کتاب کے اجمالی تعارف کی 64 صفحات پرمشتمل کیٹلاگ- 5شائع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کتب کی سہولت کے لیے اس کیٹلاگ میں بچوں کی کتابوں کا ایک الگ گوشہ بھی دیاگیا ہے۔ اس کیٹلاگ کی مدد سے این بی ایف کی کتب خریدنے والے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔