نیپر انے بجلی فی یونٹ 4پیسے سستی کر نے منظور ی دیدی

بدھ 24 اپریل 2019 14:42

نیپر انے بجلی فی یونٹ 4پیسے سستی کر نے منظور ی دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس سے صارفین کو 28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا، بجلی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار لاگت 6 روپے 97 پیسے جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے پیداواری لاگت 5روپے 76 پیسے، ایل این جی سے 9 روپ 84 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ نیوکلیئر بجلی کی پیداوار لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے لیے بجلی کی ریفرنس پرائس 4روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی، ریفرنس پرائس کے مقابلے میں پیداواری لاگت 5روپے 15پیسے فی یونٹ رہی۔