کم جانگ ان ولادیمیر پیوٹن سی کل جمعرات کو ماسکو میں ملاقات کریں گے

کم جانگ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے روس کا پہلا دورہ ہے‘کم جانگ ان 8سال قبل اپنے والد کے ساتھ روس گئے تھے

بدھ 24 اپریل 2019 14:46

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) شمالی کوریا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کم جانگ روس جائیں گے جہاں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کورین رہنما کا دورہ روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر ہوگا۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات کل جمعرات کو ہو گی۔ سربراہی ملاقات کا باضابطہ اعلان روس کی طرف سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کم جانگ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے روس کا پہلا دورہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آخری سربراہی ملاقات 8 سال قبل ہوئی تھی جب کم جانگ ان کے والد کم جانگ اِل نے اس وقت کے روسی صدر دیمیتری میدویدیف سے ملاقات کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی کوریا سے نسبتاً اچھے تعلقات ہیں اور ماسکو، پیانگ یانگ حکومت کو خوراک اور دیگر امداد بھی دیتا آیا ہے۔