سمندر پار پاکستانیوں کے لئے روات راولپنڈی میں ہائوسنگ سکیم کا آغاز کیا جائے گا، وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل

بدھ 24 اپریل 2019 14:53

سمندر پار پاکستانیوں کے لئے روات راولپنڈی میں ہائوسنگ سکیم کا آغاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سمندر پار پاکستانیوں کے لئے روات راولپنڈی میں ہائوسنگ سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے جہاں صرف اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کو وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سکیم میں پانچ اور آٹھ مرلہ پلاٹس ہوں گے۔ یہ سکیم 623 کنال اراضی پر محیط ہوگی۔ اس کے علاوہ او پی ایف ہائوسنگ سکیم زون فائیو اسلام آباد میں 6 اپارٹمنٹ بلڈنگز اور 50 کنٹری ہومز کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے۔