ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں میں زیر ٹرائل مقدمات کی بار بار منتقلی کے اختیارات پر عدالتی معاون مقرر کر دیئے

اہم نوعیت کا معاملہ ہے، قانونی اصول طے کرنا پڑے گا، دیکھنا ہے سیشن جج اور ہائیکورٹ کو مقدمات کی منتقلی کا کس حد تک ہے‘ریمارکس

بدھ 24 اپریل 2019 15:16

ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں میں زیر ٹرائل مقدمات کی بار بار منتقلی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں میں زیر ٹرائل مقدمات کی بار بار منتقلی کے اختیارات پر عدالتی معاون مقرر کر دیئے ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے شہری نوید حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالتوں میں بار بار مقدمات کا ٹرائل دوسرے ججوں کو منتقل کیا جا رہا ہے، ایک مقدمہ تو کم از کم 50 مرتبہ ایک جج سے دوسرے کو منتقل ہوا ہے، مقدمات کی بار بار منتقلی سے انصاف کا عمل بدترین تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، اس کا قانونی اصول طے کرنا پڑے گا، دیکھنا ہے کہ سیشن جج اور ہائیکورٹ کو مقدمات کی منتقلی کا کس حد تک ہے۔عدالت نے عدالتی معاونین کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 526اور 528پر معاونت کرنے کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔